• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروقی فیملی نے بالاخر ورلڈ کپ فٹ بال کےسیمی فائنل کے ٹکٹ حاصل کرلئے

فاروقی فیملی نے بالاخر ورلڈ کپ فٹ بال کےسیمی فائنل کے ٹکٹ حاصل کرلئے

ورلڈ کپ فٹ بال کے میچز دیکھنے کیلئے پاکستان سے آنے والے تین بھائیوں اور ایک بہن نےبالاخر لوزنیکی اسٹیڈیم میں ہونے والے انگلینڈ اور کروشیا کے سیمی فائنل کے ٹکٹ حاصل کر ہی لئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے فاروقی فیملی کے نامور آرٹسٹ وکیل فاروقی، فٹ بال آر گنائرقیصر فاوروقی، قاضی مستحسن فاروق اور بہن دانشمند فاروقی نے ماسکو کے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر سے بالاخر انگلینڈ اور کروشیا کے سیمی فائنل کے ٹکٹ حاصل کرلئے۔

جنگ سے باتیں کرتے ہوئے وکیل فاروقی کا کہنا تھا کہ میں یہاں تین دن سے چکر لگا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں ٹکٹ لیکر ہی رہوں گا اور بالاخر میں نے اپنے تین بھائیوںا ور ایک بہن کیلئے ٹکٹ حاصل کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکنڈ کیٹیگری کا ایک ٹکٹ جس کی مالیت 480 ڈالرز تھی انہیں 510 ڈالرز میں پڑا ہے لیکن چونکہ ہم روس ورلڈ کپ میچز دیکھنے آئے تھے اس لئے ٹکٹ کا حصول ضروری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کام کرنے والے ٹریول ایجنٹ نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور ان سے چاروں بھائی بہن کے 14 دن کے جس میں دس دن روس میں قیام اور چار دن دبئی میں قیام کے 14 لاکھ 9 نو ہزار وپے لئے لیکن ہمیں فین آئی ڈی اور ٹکٹ کچھ نہیں دیا۔

چونکہ ہمیں ورلڈ کپ فٹ بال کے میچز دیکھنے تھے اس لئے ہم نے دوسرے ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے فین آئی ڈی پر روس پہنچے لیکن ٹکٹ نہیں دیئے اور ٹکٹ ہم نے روس میں خریدنے کا فیصلہ کیا۔

اب کراچی واپس جاکر ہم اس ایجنٹ سے نہ صرف اپنی رقم نکلوائیں گے بلکہ ان کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس کرکے انہیں جیل کی ہوا کھلوائیں گے۔

تازہ ترین