• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری،ضلع راولپنڈی کے21امیدواراوں کو شوکاز نوٹس جاری

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عمر جہانگیر نے ضلع راولپنڈی میں قومی کے 17اور صوبائی اسمبلی کے 4 امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ایسا غیر قانونی تشہیری مواد 24گھنٹوں کے اندر ہٹایا جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، جن امیدواران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں راجہ پرویز اشرف، چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید احمد، حنیف عباسی ، ملک ابرار، دانیال چوہدری، جاوید اخلاص، راجہ قمر الاسلام، مولانا عبدالغفور توحیدی، غلام سرور، شبیر اعوان، راجہ جہانداد خان، امیر محمد کیانی، مہرین انور راجہ، چوہدری محمد عظیم، حنامنظور، مخدوم نیاز انقلابی، راجہ اشفاق سرور، ملک شکیل اعوان، فیاض الحسن چوہان اور ملک افتحار احمد شامل ہیں، نوٹس تشہیری مواد پر پرنٹر یا پبلشر کانام اور ایڈریس نہ ہونے پر جاری کئے گے ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 234کے مطابق تشہیری مواد پر پرنٹر یا پھر پبلشر کا نام اور ایڈریس نہ ہوناخلاف قانون ہے،امیدواروں کو کہا گیا ہے وہ بتائیں کہ اس خلاف ورزی پر ان کا کیس الیکشن کمیشن کودفعہ234کے تحت قانونی کاروائی کیلئے کیوں نہ بھیجا جائے۔

تازہ ترین