• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں پولیس اسٹیشنز پر بنیادی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے، رحیم میتلو

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے باگڑجی اور گوسڑجی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں عام انتخابات 2018کے سلسلے میں پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے اسکولوں کا دورہ کرکے عمارتوں میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈی سی سکھر نے باگڑجی کے ایک پولنگ اسٹیشن میں جاری مرمتی /ترقیاتی کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے بلڈنگس ، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع سکھر میں پولنگ اسٹیشنز پر پینے کے پانی، باتھ رومز اور دیگر سہولتوں سمیت صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین