پشاور(خبرنگار) پبی کے علاقہ ڈاگئی قدیم بانڈہ سے اٹھائے گئے افراد نے انصاف دلانےکی اپیل کرتےہوئے تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے ، پشاور پریس کلب میں اورنگزیب نے اپنے بھائی خواجہ محمد اور بھتیجے محمد خلفان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 4 جولائی 2017 ءکو ہم تینوں کو 4مسلح افراد نے گاڑی میں زبردستی ڈال کر بٹھا کر نامعلوم مقام پرلےگئےاور تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم بے قصورتھے تو اتنی مدت سزا کیوں دی گئی اور اگر مجرم تھے تو بتایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز گاڑی میں لاکر ہمیں ہشتنگری میں چھوڑا گیا ۔انہوں نے چیف جسٹس سےمطالبہ کیاکہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیں ۔