• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کی نئی فلم"'کارواں"کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری


کینسر کے خطرناک مرض سے لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نئے سفر پر نکل پڑے ہیں، جی ہاں، فلم فیئراور آئیفا میں بہترین اداکارکا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے بالی ووڈ کے ناموراداکار عرفان خان کی نئی بالی ووڈ فلم کارواں کے پہلے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے۔

"چھوٹا سا فسانہ" نامی اس گانے کو اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس آکرش کھرانہ نے ترتیب دیئے ہیں۔ آکرش کھرانہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کارواںکی کہانی تین ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو دوگمشدہ لاشوں کی تلاش میں بھارت کی سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں۔

عرفان خان کی نئی فلم

بالی ووڈ کی نئی فلم کارواں میں عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ انکے ساتھ دلکور سلمان اور متھیلا پالکر ڈیبیو اداکار پہلی بار اہم کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم رواں سال 3اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

واضح رہے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان لندن میں نیورو اینڈو کرائن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور عرفان خان کے مداح انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین