ملتان ( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سرائیکی یونٹ کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے باہر پشاور بم دھما کےکے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کا بہیمانہ قتل دہشت گردی ہے۔ احتجاج میں این اے 155کی امیدوار نوشین خان بلوچ، پی پی 214 کے امیدوار ملک عمر عباس، جنرل سیکرٹری مصطفیٰ شیخو دیگر نے شرکت کی۔