اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آبادسمیت کشمیر،مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور میں چند مقامات پر تیز اورموسلادھار بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پرتیزہواوں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہیگا،محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں 68،گڑھی دوپٹہ65، مری 59،مظفرآباد میں34 ملی میٹرریکارڈکی گئی،سبی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت47 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔دریں اثناءراولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا جبکہ اندرون سندھ اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 15اور 16جولائی سے بارشیں شروع ہو نگی۔