• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف ،مریم آج رات لندن سے پاکستان کیلئےروانہ ہونگے

 لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ،مریم نواز و دیگر پارٹی رہنما آج رات لندن سے ابوظہبی آنے والی پرواز ای وائے 18سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 13جولائی کی صبح7 بجے پرواز ابوظہبی پہنچے گی ۔ا بوظہبی میں سات گھنٹے قیام کے دوران میاں نواز شریف قطر سمیت دیگر ممالک کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ میاں نواز شریف لندن سے براستہ ابوظہبی کل 13جولائی کی شام 6بجے لاہور پہنچیں گےاور ابوظہبی میں ساتھ گھنٹے رکنے کے دوران ترکی سے بھی اہم وفد ابو ظہبی پہنچے گا۔ان ممالک کے سفارت کاروں و دیگر اہم شخصیات کا بھی ساتھ لاہور آنے کابھی امکان ہے۔ ابوظہبی میں ہونے والی نواز شریف کی دوسرے ممالک کے وفود سے ملاقات میں نیب کے پلان کو زیر غور لا یا جا ئے گا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والے 8صحافی جن کا تعلق بھارتی میڈیا سے ہے وہ بھی طیارے میں موجود ہوں گے۔ پتہ چلاہے کہ ابوظہبی سے لاہور آنے والے طیارے میں 305مسافرسوار ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق کسی بھی دوسرے ممالک کے سفارتکار ساتھ آنے پر سفارتکار اپنی گارنٹی پر نواز شریف کو لاہور ائیر پورٹ سے باہر لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔
تازہ ترین