• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہے ہیں،شازیہ مری

کھپرو (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے رہے ہیں لیکن سندھ کی عوام نے ان جھرلو اتحاد کو مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے جی ڈی اے کو پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی سیاسی پارٹی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی کیونکہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں ۔ وہ انتخابی مہم کے دوران پیرومل میں ایک ریلی سے خطاب کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ کو میرے خلاف کوئی امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے جی ڈی اے سے امیدوار کھڑا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فنکشنل مسلم لیگ نے 60سالہ دور اقتدار میں ضلع سانگھڑ کی عوام کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔شازیہ مری نے کہا کہ جی ڈی اے نے ملک سے باہر رہنے والے شخص کو امیدوار نامزد کیا ہے جوکہ عوام سے ووٹ لیکر عوام کو بے یارومددگار چھوڑ کر واپس چلا جائے گا ۔ریلی سےپی ایس 43سے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مدد علی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی و ہ واحد جماعت ہے جس کے لیڈروں نے جان کی قربانیاں دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو پیپلز پارٹی سندھ میں بھاری اکثریت سے کا میابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔پیرومل پہنچنے پر عوام نے ریلی کا زبر دست استقبال کیا ۔

تازہ ترین