نوازشریف کی لاہورآمد پر فضائی مسافروں کےلیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعدوزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ر کل لندن سے پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ان کی آمد پر انہیںگرفتار کر لیا جائے گا۔مریم نواز کی جانب سے لندن سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا تھا وہ جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
ایسے میں بیرون ملک جانےوالےمسافروں کوفلائٹ شیڈول سےکم ازکم6گھنٹےپہلےآنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کوبذریعہ شٹل سروس ایئرپورٹ تک پہنچایا جائےگا،شٹل سروس بھٹہ چوک،گجومتہ سےفراہم کی جائے گی جبکہ محفوظ پارک اورنیازی شہیدچوک سےبھی شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔