نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل (جمعہ کو) وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا۔
ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا، ذرائع کے مطابق دونوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئےگا۔
یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا گیا
نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں جیل لے جایا جائے گا، نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطا بق نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور یا اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترتے ہی اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، نوازشریف
نیب نے ہیلی کاپٹرز کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے لیے مختص ہیلی کاپٹر دے دیے۔
نیب نے گرفتاری کے لیے جو 16 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اس میں 9نیب کے افسران اور باقی 7پولیس کے افسران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: مریم نواز کے متبادل امیدواروں کو شیر کا نشان مل گیا
ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر نیب امجد علی اولکھ کریں گے جبکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم تمام کارروائی کی نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے،کیپٹن (ر) صفدر کو پہلے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے ۔