• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

احسن اقبال کا ن لیگی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

سابق وزیر داخلہ اور ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری شفاف اور منصفانہ انتخابات پرسوالیہ نشان ہے،کارکنوں کی رہائی کےاحکامات جاری کیے جائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لاہور پولیس نے 'مڈ نائیٹ آپریشن کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سمیت 100 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد میں متعدد یوسی چئیرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں سمیت سرگرم کارکن شامل ہیں۔

پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد تھانوں کے باہر لیگی امیدواروں نے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم اورچیف الیکشن کمشنر سے غیر جمہوری کارروائی کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔


پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد ماڈل ٹاؤن میں واقع مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک پرویز نے صبح ساڑھے 3 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور نگراں حکومت کو الٹی میٹم دیا تھاکہ دوپہر تک کارکن رہا نہ ہوئے تو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

تازہ ترین