آزاد کشمیر میں پہاڑی تودہ وین پر گر گیا ،حادثے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہاڑی تودہ وین پر گرنے کا حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں جندروٹ روڈ پر بکنارہ کےمقام پرپیش آیا، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثےکا شکار ہونے والی وین میں سوار 10سے زائد افراد نکیال آ رہے تھے، اس دوران پہاڑی تودہ وین پر آ گرا۔
حادثےمیں وین میں سوار 4افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ دیگر مسافر محفوظ رہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔