• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے قبل آصف زرداری و دیگر کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے، سعید الرحمٰن

والسال(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل والسال کے چیئرمین سعید الرحمٰن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو نیب نے طلب کیا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا۔ عدالتوں کو آصف زرداری سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے، آصف زردای اب یہ مہلت مانگ رہے کہ وہ الیکشن کے بعد حاضر ہوں گے۔ نیب نے میاں نواز شریف کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا،ان کا مطالبہ بھی یہی تھا کہ ایک ہفتے کے بعد ان کا فیصلہ سنایا جائے، آصف زرداری کو بھی الیکشن سے پہلے ہی اپنے انجام تک پہنچایا جائے ،کرپٹ لوگوں کو معاف نہ کیا جائے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی آصف زرداری نے آرمی چیف اور نیب کے چیئرمین کو دھمکیاں دی تھیں اور دبئی فرار ہوگئے تھے اور اب پھر منی لانڈرنگ کا کیس کھلا ہے ۔عدالتیں اور احتساب کے ادارے کسی سے خوفزدہ نہ ہوں پوری قوم ان کے ساتھ ہے اگر انہیں چھوڑ دیا گیا تو پھر لوگ نواز شریف کو دی جانے والی سزا پر انگلیاں اٹھائیں گے کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی ہوئی ہے سعیدالرحمٰن نے کہا کہ عدالتیں کسی بھی سیاسی، اندرونی اور بیرونی دبائو کا شکار نہ ہوں، قانون کے مطابق کارروائی کریں، ملک کو ایک صاف اور شفاف قیادت کی ضرورت ہے، الیکشن سے پہلے کرپٹ اور ملک دشمن عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے۔
تازہ ترین