ماسکو (شکیل یامین کانگا/نمائندہ خصوصی) فرانس اور کروشیا کے شائقین فائنل میچ کیلئے بڑی تعداد میں ماسکو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
اتوار کو فائنل سے قبل ہفتے کو تیسری پوزیشن کا میچ سینٹ پیٹرز برگ میں انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان ہوگا۔
لیکن شائقین کی توجہ اور دلچسپی اس بات میں ہے کہ21 ویں ورلڈ کپ کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی۔
فرانسیسی صدر فرانسوا میکرون بھی ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ فرانس تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جبکہ کروشین ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔
فرانس نے 1998کے فائنل میں برازیل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتا تھا جبکہ 2006کے فائنل میں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ میچوں میں فرانس نے آسٹریلیا، پیرو کو شکست دی جبکہ ڈنمارک کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔
پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کو 4- 3 پھر کوارٹر فائنل میں گریزمین کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوراگورئے کو 2-0 کی شکست دیکرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
دوسری جانب کروشیا نے پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہنے پر پینلٹی ککس پر ڈنمارک کو 3-2 سے ، پری کوارٹر فائنل میں روس کو مقابلہ مقررہ وقت پر دو دو گول سے برابر رہنے پر 4-3 سے اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔