• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ’کاکروچ کافی‘ وائرل: اس کافی کا ذائقہ کیسا بتایا جاتا ہے؟

کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
کولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع ایک کیفے نے منفرد کافی متعارف کروائی ہے جس میں خُشک کاکروچ اور میل وورمز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کاکروچ اور میل وورمز کے اجزاء پر مبنی کافی چین کے نوجوان صارفین میں بے حد مقبول ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس کافی کی قیمت 45 یوان (تقریباً 1788 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے اور اسے خاص طور پر ایسے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو نت نئی چیزوں کا تجربہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

کاکروچ اور میل وورمز والی اس کافی کے صارفین کا بتانا ہے کہ اس کا ذائقہ کسی جلی ہوئی چیز کی طرح اور ہلکا سا کھٹا محسوس ہوتا ہے۔

کیڑوں والی تھیم پر مبنی کیفے کا دعویٰ ہے کہ یہ کافی عین اس کیفے کی تھیم کے مطابق بنائی گئی ہے جس کی جانب بچوں اور والدین کے بجائے زیادہ تر نوجوان صارفین مائل ہو رہے ہیں۔

کیفے کا دعویٰ ہے کہ کافی میں استعمال ہونے والے کیڑوں کے تمام اجزاء روایتی چینی دوائیوں سے حاصل کیے جاتے ہیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

روایتی چینی طبی اصولوں کے مطابق سوکھے کاکروچ سے بنا پاؤڈر خون کی گردش میں مدد دیتا ہے جبکہ پروٹین سے بھرپور میل وورمز مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید