• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بابر اعظم نے زمبابے کے خلاف میچ میں 43 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے اپنی 38ویں ٹی ٹوئنٹی ففٹی مکمل کی، جس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے۔ 

بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 38 مرتبہ نصف سنچری بناچکے ہیں۔ 38 نصف سنچریوں کےلیے ویرات کوہلی نے 117 اننگز کا سہارا لیا جبکہ بابر اعظم نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ 

علم میں رہے کہ بابر اعظم پہلے ہی ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ 

ویرات کوہلی نے ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کے ساتھ 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 3 سنچریوں اور 38 نصف سنچریوں کے ساتھ 41 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ 

سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید