ملتان (اسپورٹس ڈیسک) امریکا کی سیرینا ولیمز اور جرمنی کی اینجلیک کربر نے سیمی فائنلز میں کامیابی کے ساتھ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے،کربر نے یلینا اوسٹا پنکو جبکہ سیرینا نے جولیا جارجز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ اس سے قبل گزشتہ رات مردوں میں رافل نڈال نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ،جہاں ان کا مقابلہ جوکو وچ سے ہوگا۔