• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی مارکیٹ،روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم جب کہ یورو کی قدر میں کمی،یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 121.50روپے اور قیمت فروخت 121.60روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 123.50روپے اور قیمت فروخت 124 روپے برقرار رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 25 پیسے کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 143.75روپے سے گھٹ کر 143.50روپے اور قیمت فروخت 145.75 روپے سے گھٹ کر 145.50 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 163روپے اور قیمت فروخت کر 165روپے برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں 10پیسے اور یو اے ای درہم کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سعودی ریال کی قیمت خرید 32.60روپے سے بڑھ کر 32.70روپے اورقیمت فروخت 33روپے سے بڑھ کر 33.10 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 33.40روپے سے بڑھ کر 33.45روپے جب کہ قیمت فروخت 33.80روپے سے بڑھ کر 33.85روپے ہوگئی اور چینی یوآن کی قیمت خرید 18.80روپے اور قیمت فروخت 19.80روپے مستحکم رہی۔
تازہ ترین