• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ ، پیمراترمیمی آرڈیننس 2018اور مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2018ء، مسابقتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ، مغربی پاکستان جوونائل سموکنگ منسوخی بل 2018، سنیٹر امام الدین شوقین کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر کمیٹیوں کی رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں، ایوان نے ایک درجن سے زائد قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹیں پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے ایوان میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) آریننس 2018پیش کیا جسے چیئرمین سینٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا، وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مالی سال 2013-14کیلئے مسابقتی کمیشن کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر ڈاکٹر سکندر نے مغربی پاکستان جوونائل سموکنگ منسوخی بل 2018پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی، ایوان نے سکھر ۔ ملتان موٹر وے سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں اس سلسلے میں سینیٹر بہرہ مند نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ میں کوئٹہ۔ کراچی اور کوئٹہ۔ تفتان شاہراہ پر حادثات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں اس سلسلے میں سنیٹر بہرہ مند نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر اعظم سواتی کی تحاریک استحقاق سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، اس سلسلے میں سنیٹر اعظم موسیٰ خیل نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں نجی قرضوں پر سود کی ممانعت کا بل 2017ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے تحریک پیش کی جسے منظور کرلیا گیا، آئینی ترمیمی بل 2018ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی، اس سلسلے میں سینیٹر مصدق ملک نے تحریک پیش کی تھی، جانشینی (ترمیمی) بل 2018ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے، دیوانی نظرثانیوں سے متعلق بل 2018ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے، مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل 2018 سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے ،وفاقی محتسب ادارہ جاتی اصلاحات (ترمیمی) بل 2018ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے، خصوصی ریلیف (ترمیمی) بل 2018ءسے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔
تازہ ترین