کہوٹہ ( عمران ضمیر ) قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 57مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں ،کلرسیداںاور تقریباََ 5تحصیلوں پر مشتمل وسیع وعریض حلقہ ہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، تحریک انصاف کے صداقت علی عباسی ،پیپلزپارٹی کی مہرین انور راجہ ،تحریک لبیک اور دیگر امیدوار مد مقابل ہیں ۔ شاہدخاقان عباسی اسی حلقہ سے سات بار مسلسل الیکشن جیت چکے ہیں ۔ اور یہ ان کا 9واں الیکشن ہے ۔ شاہد خاقان عباسی کا شمار میاںنواز شریف اور شہباز شریف کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہو تا ہے ۔ جس کی وجہ شاہد خاقان عباسی کی مشکل حالات کے باوجود میاں برداران اور مسلم لیگ (ن) سے وفا ہے ۔ 1999میں میاں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مشرف کے دور آمریت میں شاہد خا قان عباسی کو طیارہ سازش میں مختلف مقدمات میں پھنسا یا گیا ۔ مگر وہ ثا بت قدم رہے ۔ تحریک انصاف کے صداقت عباسی اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں ۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا تعلق بھی اسی حلقہ سے ہے ۔ اور حلقہ میں اپنا ایک خاص مقام بھی رکھتے ہیں ۔ صوبائی حلقہ پی پی (7) کہوٹہ اور کلرسیداں پر مشتمل ہے ۔ اس حلقہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ محمد علی ہیں ۔ جوکہ اس سے قبل دو مربتہ ممبر صو بائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں ۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد اور تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی ،پیپلز پارٹی کے چوہدری ایوب ، تحریک لبیک کے حا فظ منصور ظہور ، جماعت اسلامی کے راجہ تنویر میدان میں ہیں ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مخصوص انداز میں عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری رکھی ہے ۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53سے عمران خان کے مد مقابل بھی ہیں ۔ مگر اس کے باوجود اپنے آبائی حلقہ میں اپنے ووٹروں او رعوام سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہیں ۔ حلقہ کے لوگ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ (ن) سے وفا اور مشکل و کھٹن حالات میں ثابت قدمی پر شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔