اٹک( افتخار بخاری )نئی حلقہ بندیوں میں ضلع اٹک کو قومی کی2جبکہ صوبائی کی4 نشستوں پرتقسیم کر دیا گیاہے۔حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں،حلقہ این اے56- میں (ن)لیگ سےملک سہیل خان ، پی ٹی آئی میجر طاہر صادق ، پیپلز پارٹی کے سردار سلیم حیدر ، تحریک لبیک کے پیر فیصل محمود گیلانی جبکہ عوامی اتحاد پینل کے آزاد اُمیدوار ملک شہر یار ، میدان کو سر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، پی پی 04-میں ن لیگ کے اُمیدوار سابق صوبائی وزیر چوھدری شیر علی ، پی ٹی آئی کے کرنل انور ، تحریک لبیک کے ملک امانت راول ، پیپلز پارٹی کے حاجی محمداختر کے علاوہ عوامی اتحاد پینل کے آزاد اُمیدوار ملک ریاست سیاسی میدان میں موجود ہیں۔ حلقہ پی پی 04-میں ن لیگ کے چوھدری شیر علی اور تحریک لبیک کے ملک امانت خان کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اُن کے مقابل حلقہ کا مضبوط ترین سیاسی دھڑہ کھنڈہ گروپ سیاسی میدان میں عوامی اتحاد پینل کے نام سے آزاد حیثیت سے موجود ہے۔ ملک اعتبار خان نے اپنے بھائی سابق ڈپٹی سیکریٹری ملک شہریار کو میدان میں کھڑا کیاہےجن کے ساتھ(ن) لیگ کے ناراض چیئر مین ملک ریاست علی پی پی 04-پرپنکھےکے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ سردار سلیم حیدر این اے 56-اور حاجی محمد اختر ملک پی پی04-میں نظریاتی کارکنوں کا لہو گرماتے ہوئے کافی پُر امید نظر آ رہے ہیں۔جبکہ امانت خان راول اس وقت تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔