• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج انرجی امور کا ہنگامی اجلاس ہوگا

اسلام آباد ( حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بجلی کے پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کے بارے میں وزارت پانی و بجلی بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم پنجاب شہباز شریف وفاقی وزیر پنجاب کے اعلیٰ عہدیدار اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی متعلقہ سیکرٹری، بجلی پلانٹ لگانے والی کمپنیوں ، پن بجلی، گیس سے پیدا ہونے والی بجلی، فرنس آئیل ، ڈیزل سے تیار ہونے والی بجلی، شمسی توانائی ، پون بجلی پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو 31 دسمبر 2018 کی بجائے 2018 کی پہلی ششماہی میں بجلی کی ضروریات میں خود کفیل بنانے کیلئے بجلی پیدا کرنے والے پروجیکٹوں پر دن رات کام کرنے کی ہدایات جاری کرینگے جو زیر تکمیل ہیں۔
تازہ ترین