• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم نواز نیب کی تحویل میں

نواز شریف اور مریم نواز نیب کی تحویل میں

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کو نیب ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاگیا ۔ انہیں خصوصی طیارے سےاسلام آباد منتقل کیاجارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ کے حج لائونج سے گرفتار کیاجبکہ ایف آئی اے نے پہلے ہی نواز اور مریم کے پاسپورٹ لے لیےتھے۔

نواز اور مریم کو طیارے سے اترنے کے بعد حج لائونج میں بٹھادیا گیا تھا جہاں ان کی والدہ سے ملاقات کرائی جانی تھی تاہم نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیاجبکہ اطلاعات تھیں کہ نوازشریف اور مریم نواز کونیب حکام امیگریشن کے عمل سے گزرنے کے بعد گرفتار کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز اور ن لیگ کے 40رہنمائوں کے ہمراہ لندن سے ابوظہبی بذریعہ پرواز لاہور پہنچےجہاں ان کا طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا۔

پرواز ای ٹی ڈی 243 بی 77 ڈبلیو نےابو ظہبی سے پاکستانی وقت کے مطابق 5بج کر 58منٹ پر اڑان بھری جبکہ طیارے نے 8بج کر 45 منٹ پر لینڈ کیا۔

طیارے نے زیادہ سے زیادہ 35ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کی جبکہ اس کی رفتارمختلف اوقات میں مختلف رہی تاہم زیادہ سے زیادہ رفتار 590میل فی گھنٹہ تھی تاہم لاہور اور ابو ظہبی کا درمیانی فاصلہ تقریبا2ہزار کلو میٹر سے زیادہ تھا۔

تازہ ترین