راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے کل چوبیس فروری تک ملتوی کر دی گئی‘ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو استغاثہ کے گواہ ڈی ایس پی شعیب احمد موجود تھے تاہم ایف آئی اے کے دونوں پراسیکیوٹرز کے نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے دونوں سرکاری وکلا کو نوٹس جاری کر دیا اور آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔