• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم بچی سے زیادتی کے مرتکب ملزم کو سخت سزا دی جائے،ثمینہ سعید

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے مدرسہ روڈ درانی باغ میں معصوم بچی سے زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سفاک ملزم کو سر عام پھانسی دیکر عبرت کا نشان بنایاجائے تاکہ مستقبل میں ایسی گھنائونی حرکات کی روک تھام ہو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات نہ صرف والدین کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں بلکہ متاثرہ بچوں کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایسے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے مثبت اقداما ت کرنا ہونگے ا نہو ںنے مختلف سیاسی جماعتوں سول سوسائٹی اور دیگر سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ بچی کے والد کا بھرپور ساتھ دیں اور اس ظلم پر بھرپور آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی متاثرہ بچی اور والدین کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دیگی ۔
تازہ ترین