• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ نوشکی شاہراہ پر غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کی جائیں،گوہر خان مینگل

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ نوشکی کوچز کا اجلاس چیئرمین میر گوہر خان مینگل کی سربراہی میں ہوا جس میں کوئٹہ نوشکی کوچز کے مالکان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میر گوہر خان مینگل نے کہا کہ کوئٹہ نوشکی روڈ ایک قومی روڈ ہے جس پر لاکھوں لوگ دن رات سفر کرتے ہیں کوئٹہ نوشکی شاہراہ پر غیر ضروری چیک پوسٹیں فوری ختم کی جائیں کیونکہ دو گھنٹے کاسفر چار گھنٹے میں طے کیاجاتا ہے اور مسافروں کی بار بار تلاشی لیکر تنگ کیا جاتا ہے حکام بالا سے اپیل ہے کہ نوشکی کوئٹہ کی تمام چیک پوسٹیں فوری طورپر ختم کی جائیں۔
تازہ ترین