• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مری کی اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی مذمت

کوئٹہ (خ ن) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے بنوں میں جمعیت کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اکرم درانی بم حملے میں محفوظ رہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں جمہوری عمل کو ناکام بنانا چاہتی ہیں تاہم وہ اپنے مکروہ مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
تازہ ترین