کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ہوگی، مقابلوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سائٹا ہائوس میں چین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلائنگ ہارس نے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکےبراہِ راست اولمپکس کیلئے کوالیفائی کا حق حاصل کر سکتی ہے، لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا جس کے لیے بھر پور محنت کرنا ہوگی۔