گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
غیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیاہے۔
پولیس کے مطابق قتل کا اس واقعےمیں ملزم سہنو لاڑ نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتے دار خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کردی ہے۔