• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گزین مری 23 سال بعد آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئے

سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری 23 سال بعد اپنے آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئے۔

نوابزادہ گزین مری 23سال بعد اپنے آبائی علاقے میں پہنچےہیں، نوابزادہ گزین مری نےاس دوران 17سال بیرون ملک خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہوئی تھی۔

نوابزادہ گزین مری کو ان کےقافلے کےہمراہ سکیورٹی وجوہ کی بناء پر 4 روز سے سبی میں روکا ہوا تھا، جس کے خلاف گزین مری کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست پر ہائی کورٹ نے متعلقہ صوبائی حکام کو نوٹس جاری کر دیا تھا، نوابزادہ گزین مری قومی اسمبلی کےحلقہ این اے259 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وہ دونوں حلقوں سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی بی 9 سےگزین مری کے بڑے بھائی اور مری قبیلے کے نواب چنگیز مری بھی امیدوار ہیں۔

تازہ ترین