گزشتہ رات کی ریلیوں کے بعدآج صبح مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن لاہورمیں اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کےقائد محمد نوا شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق یہ اجلاس مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے زیرِ صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، امیر مقام اور رانا تنویر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کےبعدکی صورتحال اورآئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔