جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے دہشت گردی کی تازہ لہر کو ملک و قوم کے خلاف سازش قرار دیدیا اور کہاکہ نگراں حکومت کا فرض ہے کہ متاثرین کی امداد کرے ۔
بلور ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نےکہاکہ ہارون بلور کی شہادت نہ صرف پشاور بلکہ ملک کے لئے بڑا سانحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت غیر جانبدار رہے اور کسی کا ساتھ نہ دے ،الیکشن میں چند دن ہیں ایسے حالات رہے تویہ جمہوریت کےلئے نیک شگون نہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے کے حق میں ہیں،ایک خوف موجود ہے کہ الیکشن ہونگے یا نہیں،الیکشن سے پہلے الیکشن پر سوالات لمحہ فکر ہے ۔