پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 25جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا،بلاول کی راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔
ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹوزرداری کا راستہ کیوں روکتے ہو؟ہمارا منشور ترقی، روشنی اور امن کا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔
پی پی کے شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں نئی بات نہیں۔