• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی: ایم ایم اے نے مسلسل انتخابی مہم چلا کر سب کو حیران کردیا

گھوٹکی : ایم ایم اے نے مسلسل انتخابی مہم چلا کر سب کو حیران کردیا

ڈھرکی(رپورٹ :محمدصادق بھٹی) ضلع گھوٹکی کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار مذہبی جماعتی اتحاد ایم ایم اے نے ضلع بھر کی 2قومی اور4صوبائی اسمبلیوں کی کل 6 کی 6 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کو مسلسل جاری رکھ کر وڈیروں کے مضبوط سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ضلع گھوٹکی میں بڑی شاندار سیاسی اور انتخابی انٹری کر کے سب کو حیران اور پریشان کردیا ہے۔ الیکشن 2018روایتی اور عام الیکشن نہیں ۔ 25جولائی کو الیکشن میں حصہ لینے والے اپنے امیدواروں این اے 204 کے امیدوارمولانا یوسف مزاری اور این اے 205 کے امیدوار مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور پی ایس 18 کے امیدوار محمد اجمل خان سولنگی ایڈووکیٹ اور پی ایس 19 کے امیدوار مولانا تشکیل احمد صدیقی اورپی ایس 20کے امیدوار مولانا اسحاق لغاری اور پی ایس 21 کے امیدوار پی پی پی کے باغی سابق ایم پی اے جس نے ایم ایم اے جوائن کر کے جام سیف اللہ دھاریجو سمیت اپنے 2قومی اور4صوبائی اسمبلی کے 6کے6 نامزد امیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں اوباڑو ۔ڈھرکی۔میرپور ماتھیلو۔خانگڑھ اور گھوٹکی سٹی سمیت ضلع گھوٹکی بھر میں بڑے،بڑے عوامی جلسے اور ریلیاں منعقد کر کے اور ضلع بھر میں بڑے پیمانہ پر رابطہ عوامی مہم کو مسلسل جاری رکھ کے ضلع گھوٹکی کے بڑے بڑے سرداروں اور خان اور وڈیروں کے مضبوط سیاسی اثر و رسوخ کے حامل ضلع گھوٹکی کی سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے والوں پر بڑی شاندار سیاسی اور انتخابی انٹری کر کے سب کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔

تازہ ترین