• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، دو کزنز سمیت 5مضبوط امیدوار آمنے سامنے

رینا لہ خورد(منور ظہیر) قو می اسمبلی کے حلقہ 141اوکا ڑہ میں کا نٹے کے مقا بلو ں کی توقع ہے دوفرسٹ کزن بھی آمنے سا منے ہیں اس حلقہ میں 5 مضبوط امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مسلم لیگ ن کیطرف سے ندیم عباس ربیرہ ہیں جو دوبار ایم این اے منتخب ہو تے آئے ہیں ان کے مد مقا بل ان کے فرسٹ کزن مسعود شفقت ربیرہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں گزشتہ الیکشن میں وہ تحریک انصا ف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہو ئے تھے تحریک انصا ف کیطرف سے صمصا م علیشاہ بخاری ہیں جو پیپلز پا رٹی کے دور میں ان کے ٹکٹ پر ایک بار ایم این اے منتخب ہو ئے تھے اور وفا قی وزیر مملکت برائے اطلاعات نشریات بھی رہے ہیں 2013کے الیکشن میں اپنی سیٹ ہارنے کے بعد تحریک انصا ف کو انہو ں نے گلے لگا لیا پیپلز پا رٹی کیطر ف سے کیپٹن غلا م مجتبیٰ کھرل امیدوار ہیں یہ بھی ایک بار ایم این اے رہ چکے ہیں ایک اور آزاد امیدوار چوہدری خلیل الرحمن بھی پہلی مرتبہ مد مقا بل ہیں یہ سب امیدواران اپنی اپنی بھر پور انتخا بی مہم چلا نے میں مصروف ہیں صو با ئی اسمبلی کے حلقہ 183اوکا ڑہ میں مسلم لیگ(ن) کیطرف سے چوہدری جا وید علا ئوالدین امیدور ہیں یہ بھی مسلسل چار مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو تے آئے ہیں ان کے مد مقا بل آزاد امیدوار ملک محمد اکر م بھٹی ہیں یہ بھی ایک بار ایم پی اے منتخب ہوئے تھے رینا لہ خورد کے تحصیل نا ظم بھی رہے ہیں پیپلز پا رٹی کیطرف سے رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ چیر مین یو نین کو نسل اور پنجا ب بار کو نسل کے ممبر رہے ہیں جبکہ تحریک انصا ف سے مہر جا وید بھر وانہ پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں یہ تما م امیدواران بہت تیز اور با قاعد ہ انتخا بی مہم چلا رہے ہیں ،حلقہ این اے 141اور پی پی 183کے تما م امیدواران اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط تر سمجھے جا تے ہیں اس وقت صو رت حا ل یہ ہے کہ سیا سی طور پر برادریو ں اور ان میں موجود طا قتور دھڑوں کو ہر کو ئی اپنی طرف راغب کر نے میں زورآزما ئی کررہا ہے ایک دو امیدواروں کے بارے میں یہ افواہ خوب گرم ہے کہ وہ پیسے کے زور پر الیکشن جیتنے کی کو ششیں کر رہے ہیں بہر حا ل ان دو قو می وصو با ئی حلقو ں میں کا نٹے کے مقا بلو ں کی توقع کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین