اکراچی ( الیکشن سیل )صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان آغا عمر بنگلزئی نے کہاہے کہ پولنگ اور جاری الیکشن مہم میں امن وامان قائم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقع کے روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے تمام تر انتظامات مکمل کررکھے ہیں۔سیکورٹی ادارے امن وامان برقرار رکھنے اور الیکشن کے رو ز انتخابی عملے امیدواروں کے انتخابی عمل میں شریک تمام منتظمین و عوام کے تحفظ کے لئے حکمت عمل وضع کردی گئی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔اس ضمن میں وہ خود ہر ڈویڑن ہیڈ کوارٹر میں جا کر وہاں کے انتظامی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈویژنل ہیڈکوارٹر خضدار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔