• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی قیادت پر دہشت گردی کے مقدمے، شہباز شریف، شاہدخاقان، حمزہ ظفرالحق، جاوید ہاشمی، مشاہد، مریم اورنگزیب، سائرہ تارڑ سمیت سیکڑوں شامل

لیگی قیادت پر دہشت گردی کے مقدمے، شہباز شریف، شاہدخاقان، حمزہ ظفرالحق، جاوید ہاشمی، مشاہد، مریم اورنگزیب، سائرہ تارڑ سمیت سیکڑوں شامل

لاہور ،فیصل آباد ،سرگودھا ،گجرات (نمائندگان جنگ، مانیٹرنگ سیل، این این آئی) نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں شہباز شریف ، راجہ ظفر الحق، مشاہد حسین سید ، جاوید ہاشمی، سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب اور حمزہ شہباز ،عظمیٰ بخاری ، کامران مائیکل اور میئر لاہور کرنل (ر)مبشر سمیت سینکڑوں نامزد رہنماؤں پر دہشت گردی اور اقدام قتل کےمقدمات درج کر لئے گئے۔ لاہور میں شاہد خاقان، سلمان رفیق، سائرہ افضل، کامران مائیکل، میئر کرنل (ر)مبشر، راناتنویر، خرم دستگیرسمیت 250، فیصل آباد میں عابدشیر، رانا ثناء، رانا افضل سمیت 1200، گجرات میں 655، سرگودھا میں22 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں جس پر لوہاری گیٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل ،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت ودیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات تھانہ سٹی، کینٹ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں ایس ایچ اوز کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور میں لیگی رہنمائوں کے خلاف سٹی ڈویژن میں 2، کینٹ ڈویژن میں 3، اقبال ٹائون، صدر ڈویژن میں 2، 2مقدمات درج کیے گئے ہیں، سول لائنز ڈویژن میں (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف 3 مقدمات درج ہوئے جن میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ نواب ٹائون میں اقدام قتل، دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں سابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے 2 بھائیوں اور 2 بھتیجوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مبینہ ملزمان سیف الملوک کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر، ملک افضل کھوکھر، ملک عرفان کھوکھر نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو کر ضمانتیں کرا لی ہیں اور شہباز ڈوگر کے علاوہ 500نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، شمالی کینٹ تھانے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،تھانہ شاہدرہ ٹائون میں انسپکٹر مظہر الحق کی مدعیت میں (ن) لیگ کے سابق ایم این ایز سمیت 250افراد کے خلاف مقدمات درج کئےگئےہیں جن میں رانا تنویر ، حاجی ملک ریاض ،خرم دستگیر ،پیر اشرف رسول ، وحید گل اور سمیع اللہ خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، گجرات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف 4 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں 96 ملزمان نامزد جبکہ 655افراد نامعلوم ظاہر کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین