ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2018کے سلسلے میں محکمہ مذہبی امور اور ضلعی انتظامیہ نے مثالی اقدامات کئے ہیں حج پر جانے والے مرد و خواتین کے لئے فری ویکسی نیشن اور ادویات کا اہتمام بھی کیا گیا ہےجبکہ عازمین کرام کو مثالی تربیت فراہم کی گئی ہےحج کیمپ میں عازمین کرام کو ایک چھت تلے تمام سہولیات فرائم کی جار ہی ہیں جو احسن اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حج کمپلیکس ملتان میںعازمین کرام میں پاسپورٹ تقسیم کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈائریکٹر حج ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر اجمل باجوہ ، نواب خان ، رانا محمد آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک نے حاجیوں کے لئے قائم سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور مسائل دریافت کئے۔