• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں:سینئرممبر ریونیو بورڈپنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سینئر رکن بورڈ آف ریونیو پنجاب سعید احمد نواز نے گزشتہ روز ملتان کادورہ کیا اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی چیکنگ کی۔ انہوں نے سیلاب کے دوران استعمال ہونے والے آلات کی انسپکشن کے لئے ریسکیو1122کے وئیر ہائوس اور فلڈ بندوں کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو نے اکبر فلڈ بند اور چونگی نمبر9پر واسا کے ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا اور مون سون کے حوالے سے واسا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔فلڈبندوں پر بریفنگ کے دوران سینئر رکن بورڈ آف ریونیو سعید احمد نواز نے کہاکہ ضلع ملتان میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ تاہم حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریسکیو1122، سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کو جدید مشینری اور آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔ سعید احمد نواز نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ فلڈ بندوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ بریجنگ پوائٹنس پر بھی پلان تیار کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ہر محکمے کو اس کے کردارسے آگاہی ہو۔
تازہ ترین