ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتانمحمد نواز بھٹی نے سول جج ملتان محمد عمران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 9حوالاتیوںکو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنےکا حکم دیا۔جس کی تعمیل کردی گئی۔انہوں نے جیل ہسپتال اور کچن اسیران کےمختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا۔ صفائی کا جائرہ لیا اور کھانےکا معیارچیک کیا۔جیل کی مختلف بارکوں میں اسیران کے مسائل سنے اور موقعہ پر اِن کے حل کے لیے احکامات جا ری کیئے ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹیو) طارق محمودودیگر آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔