• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے کی سیاست ہو ئی: ڈاکٹر خالد خاکوانی کی پریس کانفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر) این اے 155کے امیدوار و تحریک انصاف کے سابق سٹی صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم میں پیسے کی سیاست ہو ئی ہے۔ ہم حیران ہیں کہ الیکشن کمیشن کی آنکھیں کیوں بند ہیں۔ میں نے اسی لئے پی ٹی آئی میں شامل کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جہاد کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی میرا گھر ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے گھر میں واپس آ گیا ہوں۔ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی سرپرائز دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا جس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی سٹی صدر عابد ہ بخاری، سینئر رہنما سید عارف شاہ، صبغت اللہ خان، ڈپٹی مشتاق انصاری، قیوم خان، شیخ محمد حنیف، اظہر شاہ، سلیمان راجپوت، عاشق حسین میتلا بھی موجود تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میرے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے کیونکہ میں نے گذشتہ سات سال میں پارٹی کو اپنا خون دیا اور ورکرز کو ساتھ رکھا۔
تازہ ترین