• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈونٹس،میکرونی اور فروٹ پائی سے کریں ہلکی پھلکی تواضع

ڈونٹس،میکرونی اور فروٹ پائی سے کریں ہلکی پھلکی تواضع

خاتون خانہ کے لیے یہ بات نہایت اہم ہوتی ہے کہ اچانک گھر آنے مہمانوں کی تواضع ایسی منفر داور مزیدار ڈشز سے کی جائے جو نہ تو زیادہ وقت لیں اور نہ ہی پیسا۔ایسے میں شام کے ہلکے پھلکے پکوان نہ صرف مہمانوں کی ریفریشمنٹ کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیںبلکہ باآسانی گھر پر بھی تیار کر لیے جاتے ہیں۔ آج مڈویک کچن میں کچھ ایسی ہی تراکیب شامل کی گئی ہیں جنہیں آپ کم وقت میں تیار کر کے مہمانوں کو پیش کر سکتی ہیں،آزمائیے!

ڈونٹس

اجزاء:

ڈوکے لیے: میدہ تین پیالی، خمیر ایک ساشے، انڈے دو عدد، چینی دو کھانے کے چمچ، پگھلا مکھن دو کھانے کے چمچ، دودھ حسب ضرورت

ٹاپنگ کے لیے:پگھلی چاکلیٹ آدھی پیالی، رنگین اسپرنکلز آدھی پیالی دودھ 3-4 کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

ایک پیالے میں خمیر، چینی اور آدھی پیالی دودھ میں مکس کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد آمیزے میں بلبلے بننے لگیں گے، یعنی خمیر کام کر رہا ہے۔ تمام اجزاء کو ملا کر گوندھ لیں اور پیزا جیسا ڈو بنالیں۔ پیالے میں ڈھک کر رکھ دیں یہاں تک کہ اس کا سائز ڈبل ہوجائے۔ اس کے ڈونٹس بنائے جاسکتے ہیں۔ میدے کو 4/1 انچ موٹا بیل کر کوکیز کٹر سے ڈونٹس کاٹ لیں۔ درمیان میں چھوٹے کٹر سے سوراخ بنالیں۔ جب ڈونٹس بن جائیں تو ایک ٹرے میں ڈھک کر تیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ڈونٹس بھول کر ڈبل ہوجائیں، پہلے سے گرم اوون میں سنہرا ہونے تک بیک کرلیں۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ اچھی طرح لگا دیں، کسی کو سادہ رہنے دیں اور کسی پر اسپرنکلز یا کینڈیز لگا دیں۔ ایک پیالے میں آئسنگ شوگر اور دودھ کا پیسٹ بنا کر دونٹس پر لگائیں۔ چند سیکنڈ میں چاکلیٹ اوار آئسنگ شوگر سیٹ ہوجائیں گے ۔مزیدار ڈونٹس تیارہیں۔

میکرونی چیز

اجزاء:

ابلی ہوئی میکرونی ڈیڑھ کپ، چیڈر چیز 2/1کپ ،موز ریلا چیز 2/1 کپ ،دودھ ایک کپ ،میدہ ایک چائے کا چمچ، مسٹرد پیسٹ ایک چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ،مکھن 2کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ضرورت

ترکیب:

پہلے مکھن گرم کریں ،پھر پیاز ڈالیں، ہلکا فرائی ہو تو اس میں میدہ ڈالیں، ہلکا فرائی ہوجائے اور بھنی ہوئی خوشبو آنے لگے تو چولہا آہستہ کرکے اس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔چمچ چلاتی رہیں، گاڑھا ہونے لگے تو مسٹرڈ پیسٹ، نمک، موزریلا اور چیڈر چیز ڈال کر مکس کرلیں۔ اب اس میں ابُلی ہوئی میکرونی بھی ڈال کر مکس کریں۔ اوون پروف ڈش میں نکال کر اوپر سے باقی کا چیز ڈالیں اور تھوڑی تھوڑی کٹی مرچیں ڈالیں۔ 15منٹ تک بیک کریں۔ مزیدار میکرونی چیز تیار ہے۔

پیری پیر ی فرائز

اجزاء:

چھلے اور فنگر کٹ آلو2-3عدد ۔

پیری پیر ی مسالہ بنانے کے لئے: کٹی لال مرچ 2کھانے کے چمچ ،نمک 2/1چائے کا چمچ، چاٹ مسالہ 2/1چائے کا چمچ، لیمن سالٹ 2/1چائے کا چمچ۔تمام اجزاء کو یکجا کرلیں۔

ترکیب:

2-3 عدد چھلے اور فنگر کٹ آلو 5منٹ کے لئے ابال لیں ۔ اب اس پر کارن فلور ڈال کر کوٹ کرلیں۔ پھر اس کو ڈیپ فرائی کرلیں اور پیری پیر ی مسالہ ڈال کر سرو کریں۔

فروٹ پائی

اجزاء:

میدہ دو کپ ،آئل یا مکھن 2/1کپ ،نمک 2/1چائے کا چمچ، بیکنگ پاؤڈر 2/1چائے کا چمچ، سیب3عدد، کیلے 4عدد، مالٹے دو عدد، شکر4کھانے کے چمچ

ترکیب:

میدے میںنمک ،بیکنگ پاؤڈرڈال کر مکس کرنے کے بعد تیل ڈالیں، مکس کریں ،پھر پانی سے گوندھ لیں۔25منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ رول کریں ،پائی ڈش پر رکھ کر کانٹے سے سوراخ کردیں اور دس منٹ 180ڈگری سینٹی گریڈ پربیک کریں۔اورنج جوس،چینی، سیب، کیلے5منٹ پکا کر پائی پر ڈالیں۔15منٹ بیک کریں اور پیش کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین