کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پی بی28 سے امیدوار غلام فاروق خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے پشتونخوامےپ نے عوامی فلاح وبہبود کےلئے جو اقدامات کےئے ہےں اس کی مثال ماضی مےں نہےں ملتی ،وفاقی اور صوبائی حکومت کا حصہ رہنے والے نمائندوں کی کارکردگی ہمارے عوام کے سامنے ہے،موسمی پرندوں کے خوشنماءنعروں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،زئی وخےلی کی بنےاد پر عوام مےں نفرت پھےلانے سے گرےز کرے ،عوام کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کے موقع پر اجتماعات اور کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کوئٹہ میں ماضی میں جس طرح حکمرانوں نے پسماندہ رکھنے کی کوشش کی ہے اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو کوئٹہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور گندگی کے ڈھیر کا خاتمہ کرینگے کیونکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اور اس کی حفاظت اور خوبصورتی کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونخوامےپ نے روز اول سے ملک مےں حقےقی جمہوری فےڈرےشن کے قےام ، قوموں کی برابری ، قومی وحدت ، عوام کی حق حاکمےت کیلئے جدوجہد کی ۔