تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھےمگر انہوں نے معیشت ہی توڑ ڈالی ۔
ایک بیان میں اسد عمر نے ن لیگ کی گزشتہ حکومت پر شدید تنقید کی اور روپے کی ناقدری کا سارا ملبہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر ڈال دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونےکی بنیادی وجہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں خطرناک کمی ہے،اسی وجہ سے ایک ڈالر سوا سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔