امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلاول سے پوچھتا ہوں کہ پارٹی میں انہیں اپنے ’ابا‘کے سوا کوئی نظر نہیں آتا؟
جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ بلاول نے مخلوط حکومت کے وزیراعظم کیلئے آصف زرداری کا نام لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا مگر بدلے میں صرف غربت اور بیروزگاری ہی ملی ہے،جلد سندھ میں تبدیلی آنےوالی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ایوانوں میں پہنچنے والے وڈیروں نے صرف اپنے بینک بیلنس اور زمینوں میں اضافہ کیا ہے ۔
سراج الحق کا کہناتھاکہ ایم ایم اے ناانصافی کےنظام سےبغاوت کا اعلان کرتی ہے۔