• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت،جھگڑوں کے دوران لڑکی سمیت 6 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد 10نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر تین افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 26 سالہ بلال شاہ ولد دلدار ، 18 سالہ بلال ولد یعقوب اور 70 سالہ خلیل ولد عبدالنصیر کے ناموں سے ہوئی، ڈاکس تھانے کی حدود میں آپسی جھگڑے کے دوران 35 سالہ صاحب دین ولد محمد ہارون زخمی ہوگیا ، شاہراہ فیصل کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 36 سالہ لعل حسین ولد غلام حسین زخمی ہوگیا، نیپئر کے علاقے میں آپسی جھگڑے کے دوران چھری لگنے سے 18 سالہ سمعیہ دختر رضوان زخمی ہوگئی ۔
تازہ ترین