اوباڑو (نامہ نگار) علی گوہر مہر میں اخلاقی جرات ہے تو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ضلعی چیئرمین منتخب بیٹے سے استعفیٰ دلوائیں، ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی حلقہ 18 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مہتاب حسین ڈہر نے انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف بنایا گیا جی ڈی اے محاذ میں سب مشرف کی باقیات اور کالا باغ ڈیم کے حمایتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف سردار محمد بخش مہر اور علی نواز خان مہر ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا ضلع گھوٹکی ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا قلعہ رہا ہے اور 25 جولائی کو بھی پیپلز پارٹی سندھ سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی۔