• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائے نورنگ ، فضل الر حمٰن اپنے باپ کا راستہ بھلابیٹھے،انور سیف اللہ

سرائے نورنگ ( نما ئندہ جنگ) سابق وفاقی وزراء انور سیف اللہ خان اور سلیم سیف اللہ خان نے ایم ایم اے کے مر کزی صدر مو لا نا فضل الر حمان کو تنقید کا ہد ف بنا تے ہو ئے کہا کہ مولا نا فضل الر حما ن نے اپنے عظیم با پ کے نقش قد م پر چلنے کی بجا ئے کو ئی اور راستہ اختیار کیا لکی مروت کے عوام سن لیں یہ جنگ حق اور با طل کی نہیں بلکہ اقتدار کی ہے مذ ہب کے نا م پر دھو کہ نہ کھا ئیں وہ یہا ںکو ٹ کشمیر میں دیہی کو نسل نا ظم بد یع الزما ن کےحجر ے پر انتخا بی جلسے سے خطا ب کر رہے تھے اس مو قع پراُن کے حما یت یا فتہ پی ٹی آئی حلقہ پی کے 93 کے اُ مید وار طارق سعید خان میداد خیل ، حمید اللہ جا ن تبسم مروت، وحید اللہ تبسم ، ضلعی کو نسلر شر یف اللہ ، جا وید غفور تختی خیل ، ابرا ہیم خان ، سا بق کو نسلر اما ن اللہ اور سید نواز سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کا رکن اور مشرا ن علا قہ مو جود تھے اپنے خطا ب میں سیف اللہ بر ادرا ن کا کہنا تھا کہ لکی مروت کی عوام نے 2013 کے انتخا بات میں گھونگوں اور بہر و ں کو ووٹ دیکر کا میا ب بنا یا تھا یہی وجہ ہے کہ پا نچ سا ل کے عر صہ میں سا بق منتخب نما ئندو ں نے لکی مروت کے حق کے لئے زبا ن سے ایک لفظ تک نہیں نکالی ‘ انہوںنے کہاکہ مو لا نا فضل الر حمنٰ نے مروت قوم کے حقو ق پر ڈاکہ ڈالتے ہو ئے سی پیک کے منصو بے سے لکی مروت کو محرو م کر دیا سی پیک محض ایک سڑ ک نہیں بلکہ ایک جا مع تر قیا تی منصو بہ ہے جس سے لکی مروت کے ہزارو ں نو جوا ن بر سرروزگار ہو سکتے تھے۔

تازہ ترین