• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی میں 42 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار

اورکزئی(نمائندہ جنگ) قبائلی ضلع اورکزئی این اے47میں 6آزاد اور 7سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں سمیت کل 13 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ضلع قبائلی اورکزئی میں پولنگ سٹیشن کی تعداد177 ہیں جن میں 42حساس ترین جبکہ 35حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔یہاں اورکزئی ضلع میں کل وٹر کی تعداد 167206ہے جن میں مرد وٹرز کی تعداد 94279جبکہ خواتین وٹرز کی تعداد 72927ہے۔ 2013 کے انتخابات میں اورکزئی ضلع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 140334تھی جن میں 48698ووٹ پول ہوئے تھےاور ٹرن آوٹ 28فی صد رہا تھا ۔جبکہ 2018میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 167206ہے یعنی ووٹوں میں 26872ووٹ کا اضافہ ہوا۔ 2013 کے الیکشن میں کل 18امیدوار وں نے حصہ لیا تھا ۔

تازہ ترین